ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سینٹ پیٹرز برگ حملہ، ٹرمپ کا پوٹن کو فون

سینٹ پیٹرز برگ حملہ، ٹرمپ کا پوٹن کو فون

Tue, 04 Apr 2017 19:06:22    S.O. News Service

ماسکو،4اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ گزشتہ رات انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن حکومت اس کیس کی تفتیش میں ماسکو کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ اور پوٹن کے مابین ہونے والی اس گفتگو میں اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی کو فوری طور پر شکست دینا چاہیے۔ پوٹن نے سینٹ پیٹرز برگ کے دورے کے دوران کہا کہ اس حملے کے ذمہ داران کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس حملے کے بعد شہر میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
 


Share: